عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سینئر کانگریس لیڈر راہل گاندھی 25ستمبر کو جموں وکشمیر کا دورہ کریں گے۔یہ ان کا گذشتہ تین دنوں کے دوران دوسرا دورہ ہوگا۔قبل ازیں انہوں نے 23 ستمبر کو ضلع پونچھ کے سرنکوٹ اور سرینگر کے شالہ ٹینگ علاقوں میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کئے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی 25 ستمبر کو دن کے گیارہ بجے جموں پہنچیں گے اور ہوٹل ریڈیسن بلو میں پروفیشنلز سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں وہ جے کے ریزورٹس گرائونڈ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کے بعد سری نگر روانہ ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے ڈانگر پورہ علاقے میں ایک ریلی کو خطاب کے بعد واپس دلی لوٹیں گے۔