عظمیٰ نیوزسروس
جموں//مرکزی وزیروجموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے چناوی مہم کے انچارج جی کشن ریڈی نےایک پریس کانفرنس میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کی جانب سے مہاراجہ ہری سنگھ کے حوالے سے استعمال کردہ زبان کی شدید مذمت کی۔ ریڈی کا کہنا تھا کہ راہول گاندھی کی طرف سے مہاراجہ ہری سنگھ کی توہین نہ صرف شرمناک ہے، بلکہ یہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی توہین بھی ہے۔جی کشن ریڈی الیکشن میڈیا سینٹر میں جموں وکشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کار گزار صدر ست شرما، سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ، راجیہ سبھا کے ایم پی انجینئر غلام علی کھٹانہ، ترجمان ارون گپتا، اور بلبیر رام رتن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ریڈی نے راہول گاندھی کے حوالے سے کہا “آپ نے مہاراجہ ہری سنگھ کو ہٹانے اور باہر نکالنے کی جو زبان استعمال کی ہے، وہ واقعی شرمناک ہے۔ آپ کی یہ باتیں تاریخ سے ناآشنا ہونے کا ثبوت ہیں‘‘۔ انہوں نے راہول گاندھی کو مشورہ دیا کہ وہ تاریخ کا مطالعہ کریں اور بھارت کے لوگوں کی تاریخ کو سمجھنے کی کوشش کریں۔جی کشن ریڈی نے کہاکہ کانگریس پارٹی رہنما راہول گاندھی جی جموں وکشمیرمیں چناوی دورے پرہیں اورمہاراجہ ہری سنگھ کیلئے جو زبان استعمال کی راہول گاندھی نے وہ قابل مذمت ہے۔اُنہوں نے کہاکہ وہ مہاراجہ ہری سنگھ کوہٹایاگیا،باہر نکالاگیا، ایسی زبان زشرمناک ہے۔انہوں نے کہامیں ان کی اس بات کی مذمت کرتاہوں مسترد کرتاہوں۔جی کشن ریڈی نے کہا’’راہول گاندھی جی تھوڑا تاریخ پڑھنے کی عادت ڈالیں، تاریخ سیکھنے کی عادت ڈالیں،آپکو اکیس سال ہوگئے،لوگ آپکو اتنی بار آپ کی پارٹی کوہرا رہے ہیں‘‘۔ریڈی نے واضح کیا کہ اگر راہول گاندھی میں ہمت ہے تو وہ مہاراجہ ہری سنگھ کی اصلاحات اور ان کے کاموں پر کھلی بحث کے لیے تیار ہوں۔انکاکہناتھا’’ہم جموں میں مہاراجہ ہری سنگھ پارک میں کھلی بحث کے لیے تیار ہیں۔ ہم ہر موضوع پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں، چاہے وہ امن، ترقی، یا حقوق دینے کی بات ہو‘‘۔ اُنہوں نے کہا’’آج ہٹایاگیا، نکال دیا گیا، ہم بھگایا، ایسی زبان آج راہول گاندھی کی جانب سے مہاراجہ ہری سنگھ کیلئے بولنا جموں وکشمیرکے لوگوں کی توہین ہے‘ خاص طورپرجموں کے لوگوں کی توہین ہے۔آج جموں میں ہر گھر میں اگر کوئی ووٹر رہتا ہے وہ مہاراجہ ہری سنگھ جی کاووٹر ہے،اتنی محبت کرتے ہیں لوگ مہاراجیہ سے‘‘۔ریڈی نے راہول گاندھی کے دور حکومت کی سخت تنقید کی اور کہا’’آپکے دور میں پتھربازی، دہشت گردی، اور ہلاکتیں ہوتی تھیں۔ اگر راہول گاندھی میں ہمت ہے، تو ہم ہر موضوع پر بحث کے لیے تیار ہیں‘‘۔انہوںنے آخر میں کہا کہ وہ راہول گاندھی کے ساتھ جموں وکشمیر کے صحافیوں کے سامنے بحث کرنے کے لیے تیار ہیں، تاکہ عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جا سکے۔