عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے راہول شرما، ممبر(سپیشل ٹریبونل جموں و کشمیر) کو جموں و کشمیر کا ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر مقرر کیا ہے۔انکی تقرری فوری طور پر ہوگی۔ اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باضابطہ طور پر احکامات صادر کئے گئے ہیں۔