سرینگر// کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی ، جو وادی کے 2 روزہ دورے پر ہیں ، نے منگل کو وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ماتا کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی۔
اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ گاندھی ، جو پیر کو سری نگر پہنچے تھے ، آج صبح پارٹی رہنماو¿ں کے ساتھ تولہ مولہ گاوں کے مندر میں حاضر ہوئے۔
کانگریس لیڈر کے مندر کی حاضری کے لیے راستے میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے تھے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے بھی تولہ مولہ کا دورہ کیا اور مندر میں حاضری دی۔