جموں//پردیش کانگریس کمیٹی جموں کشمیرکے سینئرلیڈران نے کانگریس کے صدرکے عہدے کیلئے پارٹی لیڈر راہل گاندھی کی حمایت کرتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی دائرکروائے ۔اس دوران جے کے پی سی سی کے سینئرلیڈران بشمول قانون سازیہ اورپی سی سی عہدیداران جے کے پی سی سی کے صدر جی اے میرکی قیادت میں پارٹی کے نائب صدرراہول گاندھی کی جانب سے کاغذات نامزدگی دائرکرنے کے موقعہ پرموجودتھے ۔ان لیڈران نے راہل گاندھی کوپارٹی صدربنانے کیلئے ان کانام تجویز کیا۔اس دوران راہل گاندھی نے ان کے پرپوزل کومنظورکیااورکاغذات نامزدگی دائرکی۔بعدازاں کاغذات نامزدگی کے دوسیٹ چیئرمین سنٹرل الیکشن اتھارٹی مولاپلی راما چندرن ایم پی کے پاس جمع کروائے۔تجویزپیش کرنے والے لیڈران میں سابق ایم پی طارق حمیدقرہ، این رگزن جورا۔سی ایل پی لیڈر،تاراچند سابق وزیراعلیٰ ،تاج محی الدین اورمحمدشریف نیاز ڈپٹی سی ایل پی لیڈراعجازاحمدخان ، خزانچی کے کے آملا چیف ترجمان رویندرشرما ایم ایل اے وقاررسول وانی اوراصغرعلی کربلائی ،ٹھاکربلبیرسنگھ ، ایم ایل سی اورریاستی مہلاکانگریس اندوپوار شامل تھے۔جن دیگرکانگریس لیڈران نے کاغذات نامزدگی پردستخط کئے ان میں پی سی سی کے سابق صدورپروفیسرسیف الدین سوز، پیرزادمحمدسعید اورسینئرنائب صدرپی سی سی شام لال شرما کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔