نئی دہلی// 47سالہ راہل گاندھی بلا مقابلہ کانگریس کے صدر منتخب کر لئے گئے ہیں۔ پارٹی میں کسی نے بھی راہل کے خلاف صدر کے عہدے کیلئے درخواست نہیں دی تھی۔ راہل 16 دسمبر کو رسمی طور پر کانگریس صدر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔راہل گاندھی کے منتخب ہونے کی اطلاع ملتے ہی نئی دہلی کے 24 اکبر روڈ پر کانگریس ہیڈکوارٹر کے باہر جشن کا ماحول دیکھا گیا۔ وہیں، کانگریس کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے ڈھول۔ باجے اور پٹاخے پھوڑ کر خوشیاں منائیں۔کانگریس صدر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ پیر کو تھی۔ راہل گاندھی کے حق میں کل 89 کاغذات نامزدگی داخل کئے گئے تھے۔ تمام کاغذات نامزدگی تحقیقات میں درست پائے گئے۔ صدر کے عہدے کے لئے صرف راہل گاندھی نے کاغذات نامزدگی داخل کئے تھے۔سونیا گاندھی رسمی طور پر 132 سال پرانی پارٹی کی باگ ڈور اپنے بیٹے کو 16 دسمبر کی صبح تقریبا 11 بجے سونپ دیں گی۔ اس کے بعد راہل گاندھی کانگریس ہیڈکوارٹر میں ملک بھر کے لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔اس کے ساتھ ہی کانگریس میں جنریشنل تبدیلی ہو گی جب ان کی ماں اور سب سے طویل مدت تک پارٹی صدر رہیں ۔ یہ تبدیلی ملک کی سب سے پرانی پارٹی میں نئے دور کا آغاز کرے گی۔ کانگریس پارٹی نے آزادی کے بعد سے نصف صدی سے زیادہ وقت تک ملک پر حکومت کی ہے۔