جموں//کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے گجرات کے دورہ کے موقع پر گزشتہ روز ان کی کار پر پتھربازی کرنے کے واقعہ کے خلاف پردیش کانگریس کمیٹی کے کارکنان نے ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ۔کانگریس لیڈران نے وزیراعظم مودی اور بی جے پی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔اس دوران پردیش کانگریس کمیٹی کے لیڈران نے اپنے ہاتھوں میںکانگریس کا پرچم اور اپنے قائدراہل گاندھی کی تصویرکابینراٹھارکھاتھا۔