نئی دہلی// کانگریس نائب صدر راہل گاندھی آج صدر کے عہدہ کے لئے نامزدگی کے کاغذات بھرنے سے پہلے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے ملاقات کی اور ان کی دعائیں اور آشیرواد لیا۔کانگریس صدر کے عہدہ کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی بھرنے کی آج آخری تاریخ ہے اور صرف مسٹر گاندھی نے اپنا اندراج بھرا ہوا ہے جس سے ان کا پارٹی صدر بننا طے ہے ۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صدر کے عہدہ کے لئے مسٹر گاندھی نے ہی نامزدگی داخل کیا ہے اور نامزدگی کاغذات کی جانچ کے بعد کل انہیں پارٹی صدر قرار دیا جا سکتا ہے ۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج صدر کے عہدہ کیلئے نامزدگی کے کاغذات داخل کرنے سے پہلے سابق صدر پرنب مکھرجی سے ملاقات کی اور ان سے آشیرواد لیامسٹر گاندھی نے اس سے پہلے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سے بھی ملاقات کر کے ان کی دعائیں لی تھیں۔ کانگریس نائب صدر نے پارٹی کے صدر کے عہدہ کے لئے اپنا کاغذات نامزدگی داخل کیا ہے ۔