عظمیٰ نیوزسروس
جموں//مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے جمعرات کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے دورہ جموں و کشمیر پر تنقید کرتے ہوئے گاندھی کی سرینگر لال چوک میں کھانا کھانے کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی گزشتہ ایک دہائی میں حاصل کردہ کامیابیوں کو قرار دیا۔ انہوں نے راہول گاندھی سے آرٹیکل 370 اور نیشنل کانفرنس کی قرارداد پر کانگریس کا موقف واضح کرنے کو بھی کہا۔انہوں نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا’’سونیا اور راہل گاندھی کو نیشنل کانفرنس کی قرارداد کے بارے میں ملک کے لوگوں کو بتانا چاہئے، انہیں آرٹیکل 370 پر کانگریس کے موقف کے بارے میں بھی بات کرنی چاہئے، کیا وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق دوبارہ چھیننا چاہتے ہیں؟ یہ نریندر مودی حکومت کے 10 سال کے کام کی وجہ سے ہے کہ وہ (راہول گاندھی) کل رات لال چوک جا کر کھانا کھا سکے،‘‘۔