عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کو دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال کو ہندوستانی سنیما کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے مسٹر گاندھی نے کہاکہ “عظیم اداکار دھرمیندر جی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور ہندوستانی فن کی دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ تقریباً سات دہائیوں پر محیط سینما میں ان کی بے مثال شراکت کو ہمیشہ احترام اور محبت کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ میں دھرمیندر جی کو دلی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘قابل ذکر ہے کہ اداکار دھرمیندر طویل علالت کے بعد آج صبح ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کرگئے۔
دریں اثناء کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے معروف بالی ووڈ اداکار دھرمیندر کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں مسٹر کھرگے نے کہاکہ “ہندوستانی فلم انڈسٹری نے آج ایک قیمتی ستارہ کھو دیا ہے 2012 میں پدم بھوشن کے اعزا ز سے سرفراز دھرمیندر نے کئی دہائیوں تک سنیما شائقین کے دلوں پر راج کیا اور اپنی غیر معمولی اداکاری اور سادہ زندگی سے گہرے نقوش چھوڑے۔انہوں نے مزید کہاکہ معروف اداکار دھرمیندر اب ہم میں نہیں رہے، ان کا انتقال ایک دور کا خاتمہ ہے۔ میں غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور لاکھوں مداحوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ایشور ان کی آتما کو شانتی دے۔‘‘
راہل گاندھی اورکھڑگے نے اداکار دھرمیندر کی موت پر دکھ کا اظہار کیا