نئی دہلی// کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے تئیں تبدیل ہوتے موقف کے مدنظر وزیر اعظم نریندر مودی کو جلد سے جلدمسٹر ٹرمپ کو گلے لگانے کی صلاح دی ہے ۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم کو کسی تاخیر کے بغیر اس سمت فورا پہل کرنی چاہئے اور جلد ہی مسٹر ٹرمپ سے گلے ملنا چاہئے ۔کانگریس نائب صدر نے ٹوئیٹ کیاکہ ''مودی جی جلدی کرو، لگتا ہے صدر ٹرمپ کو پھر سے گلے لگانے کی ضرورت ہے ۔ ''انھوں نے کہاکہ اس ٹوئیٹ کے ساتھ صدر ڈولنڈ ٹرمپ کا وہ ٹوئیٹ بھی پوسٹ کیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ ''پاکستان اور اسکے رہنماؤں کے ساتھ پہلے سے زیادہ اچھے رشتے بنانے شروع کردئے ہیں ۔میں کئی موقعوں پر ملے انکے تعاون کے لئے انکا شکریہ اداکرتاہوں ۔''ایک دیگرٹوئیٹ میں مسٹرگاندھی نے پارٹی کارکنوں کو مہاراشٹر کے ناندیڑ کے بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کو ملی زبردست فتح کے لئے مبارک باد دی ہے ۔اسی دوران پارٹی نے بھی پنجاب کے گرداس پور لوک سبھا سیٹ پر ہوئے انتخاب میں پارٹی امیدوار سنیل جاکھڑ اور کیرالہ کی وینگارااسمبلی سیٹ پر کانگریس کی قیادت والے اتحاد کے امیدوار کی جیت پر خوشی ظاہر کی ۔یواین آئی۔