راہل کی طرف سے خواجہ اجمیرکی درگاہ میں چادر پیش

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
اجمیر// کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی کی جانب سے آج اجمیر میں صوفی خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 807 ویں سالانہ عرس کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے چادر پیش کی گئی۔مسٹر گاندھی کی جانب سے کانگریس اقلیتی مورچہ کے صدر ندیم جاوید نئی دہلی سے چادر لے کر آئے تھے اور مسٹر جاوید اور راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، پردیش کانگریس کے صدر اور نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ، راجستھان میں پارٹی انچارج اویناش پانڈے اور وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما نے مسٹر گاندھی کی چادر کو جنتی دروازے سے آستانہ شریف لے جایا جہاں گاندھی خاندانکے خادم سید عبدالغنی گردیزی نے مقدس مزار پر چادر پیش کروائی۔ اس موقع پر، ان رہنماؤں نے ملک میں امن چین اور اخوت کے لئے دعا کی۔ اس کے بعد، خادم گردیزی اور انجمن کی طرف نے ان کی دستاربندی کرکے تبرک پیش کیا۔چادر پیش کرنے کے بعد ان لیڈروں نے محفل خانے کے باہر عوام کے نام مسٹر گاندھی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ مسٹر گاندھی نے اپنے پیغام میں 807 ویں سالانہ عرس کے موقع پر اجمیر شریف آئے تمام عقیدت مندوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ صاحب باہمی بھائی چارے ، انسانیت اور محبت کے پیغام دینے آئے ۔ انہوں نے ہمیشہ قومی اتحاد اور امن کی خواہش کی۔انہوں نے پیغام میں کہا کہ اب ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ان کے پیغام کو پورے ملک میں پھیلائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے درگاہ شریف کا دورہ کرنے کا موقع ملا ہے اور جب بھی موقع ملے گا وہ آتے رہیں گے ۔پیغام کے اختتام پر، ایک بار پھر مبارک باد دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ چادر چڑھانے کے دوران سابق ایم پی ڈاکٹر پربھا ٹھاکر، صوبہ اقلیتی مورچہ کے صدر نظام قریشی، انچاج شمیم علوی، پارٹی کے سٹی صدر وجے جین، سکریٹری جنرل مہیش اوجھا، دیہات صدر بھوپندر سنگھ راٹھور، سابق ممبر اسمبلی ڈاکٹر شري گوپال باھیتی، ڈیری صدر رام چندر چودھری اور درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان، ناظم شکیل احمد، انجمن سیکرٹری وحید حسین انگارا اور سید زادگان کے صدر جرار چشتی موجود تھے ۔یو این آئی
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *