نئی دہلی//قومی خواتین کمیشن نے وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے بدھ کو کئے گئے ایک تبصرہ کے سلسلے میں انہیں نوٹس جاری کیا ہے ۔ کمیشن نے آج مسٹر گاندھی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ‘‘موضوع کی سنجیدگی کے پیش نظر آپ کو کمیشن کے سامنے تسلی بخش وضاحت کریں’’ اس نے مسٹر گاندھی کے تبصرے کو "انتہائی خواتین مخالف، تومین آمیز اور غیر اخلاقی’’ بتایا ہے ۔ مسٹر گاندھی نے بدھ کو راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا ‘‘وزیر اعظم نریندر مودی اپنے 56 انچ کے سینے کے ساتھ ایک بار بھی عوام کی عدالت یعنی پارلیمنٹ میں نہیں آئے ۔ ہم نے دفاع وزیر کے بیان کی دھجیاں اڑادیں۔56 انچ کے سینہ والے وزیر اعظم نے ایک عورت سے کہا،‘میری حفاظت کیجئے ۔مسٹر گاندھی کے بیان پر کئی مرکزی وزراء اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے سخت تنقید کی ہے ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا‘‘وزارت دفاع سے منسلک ایک معاملے پر بحث کے دوران وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کے جواب کے تناظر میں راہل گاندھی نے جو بیان دیا ہے۔