راہل- پرینکا کا الزام: مودی ٹرمپ کے معاملے میں گول مول جواب دے رہے ہیں

KU Admin
2 Min Read
File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/کانگریس کے سابق در راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فوجی کارروائی روکنے کے دعوے پر صاف اور دو ٹوک جواب نہیں دے رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر سچ بولا تو ٹرمپ پوری حقیقت سامنے لا سکتے ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ مودی امریکی صدر ٹرمپ کے معاملے میں واضح جواب دینے سے کترا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا:’’وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈونالڈ ٹرمپ کا نام تک نہیں لیا۔ سب کو پتہ ہے کہ کیا ہوا ہے، لیکن وزیر اعظم کچھ بول نہیں پا رہے۔ اگر وزیر اعظم نے کچھ کہا، تو ٹرمپ کھل کر بولیں گے اور پوری سچائی سامنے رکھ دیں گے۔ اسی لیے وزیر اعظم چپ ہیں۔‘‘راہل گاندھی نے مزید کہا:’’ٹرمپ بار بار ایک ہی بات اس لیے دہرا رہے ہیں کیونکہ وہ مودی پر تجارتی معاہدے میں دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیسا معاہدہ ہوتا ہے۔‘‘
اسی دوران، پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:’’وزیر اعظم اور وزیر خارجہ گول مول باتیں کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کو صاف طور پر کہنا چاہیے کہ امریکی صدر جھوٹ بول رہے ہیں۔‘‘

Share This Article