نئی دہلی// کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے گجرات میں چھوٹے کاروباریوں کے مسائل اور بدحالی کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر آج نشانہ لگایا اور کہا کہ ریاست میں بڑے صنعت مست ہیں جبکہ چھوٹے صنعت دھندے بدحال ہیں۔مسٹر گاندھی نے ٹوئٹر پر وزیر اعظم سے آج 12 واں سوال کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کے عوام گزشتہ 22 برسوں کا جواب مانگ رہے ہیں. انھوں نے کہا-'22 برسوں کا حساب گجرات مانگے جواب'۔کانگریس نائب صدر نے کہا ہے کہ گجرات میں بڑے صنعت مست ہیں اور چھوٹے صنعتی دھندے جی ایس ٹی اور نوٹ بند¸ کی مار سے پریشان ہیں. انھوں نے طنزکرتے ہوئے کہا، 'چھوٹے منجھولے کاروباری بدحال، بڑے صنعت کار مست ہیں۔ جی ایس ٹی اور نوٹ بند¸ کی دوہری مارسے ، سورت راج کوٹ- النگ-انجار، تباہ کئے گجرات کے کاروبار۔ مسٹر گاندھی نے مودی کو نشانہ لگاتے ہوئے کہا ، 'کیا جوابدہ¸ لے گی آپ کی حکومت؟'کانگریس نائب صدر گجرات اسمبلی انتخابات میں ریاست کی بدحالی کے لئے بی جے پی حکومت پر الزام لگا رہے ہیں اور وزیر اعظم سے صحت، تعلیم، مہنگائی، کسانوں اور قبائلیوں کے موجودہ حالات سے منسلک مختلف ایشوز پر روز ایک سوال پوچھ رہے ہیں۔یو این آئی