جموں//ریاست کے دیگرعلاقوں کی طرح خطہ جموں میں بھی بھائی اوربہن کی محبت کی علامت راکھی تہوار جوش وخروش اورعقیدت واحترام سے منایاگیا ۔ اس روزبہنوں نے اپنے بھائیوں کے لئے مختلف اقسام کی راکھیاں خرید کران کی کلائی پرسجائیں۔ اس سال بھی ہرسال کی طرح جموں کے مختلف بازاروں میں مختلف اقسام کی انوکھی راکھیاں دستیاب رہیں۔راکھی تہوار کا جوش وخروش بازاروں میں بھی دیکھا گیا ۔اس سلسلے میں مختلف تنظیموں اورسکولوں کی جانب سے تقریبات کاانعقاد کیاجن کے دوران طالبات نے ہم جماعت لڑکوں کے کلائیوں پر راکھی باندھ کرانہیں بھائی بنایا جس پربھائیوں نے بہنوں کوتحفے دیئے ۔اس دوران لوگوں نے چھتوں پرچڑھ کر پتنگیں اڑاکرتہوارکالطف لیا۔