سرینگر// جے کے بنک نے اپنے تجدید شدہ راولپورہ بزنس یونٹ کے علاوہ آٹو میٹڈ ٹیلر مشین ہب کا افتتاح کیا تاکہ اسکی سرگرمیاں بحال کی جاسکیں ۔چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے اس تجدید شدہ عمارت اور اے ٹی ایم ہب کا افتتاح کیا ۔اس موقعے پر ان کے ہمراہ ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ وہگیس چندر ،ایس ایس سہگل ،پریذیڈنٹ پی کے تکو ،نشی بارو ،زونل ہیڈ کشمیر سنٹر 1منظور حسین ،کلسٹر ہیڈ شفاعت کتاب ،شہزاد حسین اور دیگر سینئر بنک افسران بھی تھے ۔اس موقعے پر پرویز احمد نے متعلقہ عملے پر زور دیا کہ صارفین کی سہولیت کیلئے تندہی سے کام کریں ۔انہوں نے کہاکہ ہماری بزنس اور بہتری براہ راست لوگوں کے اعتماد اور محبت سے مربوط ہے جو انہیں بنک کے ساتھ ہے ۔ہمیں ان کی امیدوں پر پورا اترنا ہوگا اور انہیں عالمی معیار کی بینکنگ سہولیات و خدمات بہم پہنچانی ہونگی۔