یو این آئی
پونے/کپتان پارس ڈوگرا (ناٹ آؤٹ 73) اور کنہیا ودھاون (ناٹ آؤٹ 42) کی شاندار اننگز کی بدولت جموں و کشمیر نے پیر کو رنجی ٹرافی کے پہلے کوارٹر فائنل میں دوسری اننگ میں تین وکٹ پر 180رن بنالئے ہیں۔کیرالہ نے کل کے نو وکٹ پر 200رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ آج سلمان نجر اور باسل تھمپی کی جوڑی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور نویں وکٹ کے لیے 81 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو ایک رن کی معمولی برتری دلا دی۔ اس دوران سلمان نجر نے اپنی سنچری مکمل کی۔ عاقب نبی نے باسل تھمپی 15 کو آؤٹ کر کے شراکت توڑی۔ سلمان نجر نے 172 گیندوں میں 12 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 112 رنز بنائے ۔اس کے بعد دوسری اننگ میں بلے بازی کرنے اتری جموں و کشمیر کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے 39 کے اسکور پر اپنے دو وکٹ گنوا دیے ۔ شبھم کھجوریا 2 اور وائی حسن 16 رن بناکر آؤٹ ہوئے ۔ جموں و کشمیر کا تیسرا وکٹ ویورانت شرما 37 کی صورت میں 73 کے اسکور پر گرا۔ دن کا کھیل ختم ہونے کے وقت جموں و کشمیر نے تین وکٹ پر 180رنز بنالئے ہیں اور کپتان پارس ڈوگرا (73ناٹ آؤٹ) اور کنہیا ودھاون (42 ناٹ آؤٹ) کریز پر تھے ۔ کیرالہ کے لیے ایم ڈی ندھیش نے دو وکٹ لیے ۔ این پی باسل نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔یاد رہے کہ جموں وکشمیر نے پہلی اننگ میں 280رن بنائے تھے جس کے جواب میں کیرالہ نے پہلی اننگ میں281رن بنائے۔اس طرح سے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک جموں و کشمیر کو179تن کی برتری حاصل ہوئی ہے۔
عاقب نبی نے پرویز رسول کا ریکارڈ توڑا
فیاض بخاری
بارہمولہ //عاقب نبی کا بارہمولہ میں ٹینس بال کرکٹ کھیلنے سے لے کر اس سیزن میں جموں و کشمیر کی جانب سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی بننے تک کا سفر شاندار رہا ہے۔ شیری بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ فاسٹ بولر نے پرویز رسول کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا،اور 43 وکٹیں لے کر رانجی ٹرافی میں ٹیم کے بائولنگ سپیئر ہیڈ کے طور پر اپنی جگہ مضبوط کر دی۔جموں و کشمیر کے تیز گیند باز اس سیزن میں رانجی ٹرافی میں غیر معمولی فارم میں رہے ۔ انہوں نے 43 وکٹیں حاصل کیں، جو اب تک کسی بھی تیز گیند باز کی طرف سے سب سے زیادہ ہے۔ آئی پی ایل 2025 میگا نیلامی میں بغیر فروخت ہونے کے بعد، جہاں ان کا نام تک نہیں لیا گیا تھا، ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے اپنی توجہ پوری طرح ڈومیسٹک کرکٹ پر مرکوز کر لی ہے۔ اتوار کو، عاقب نبی نے شاندسپیل کے ساتھ کیرالہ کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کردیا۔نبی نے جموں و کشمیر کی ٹیم میں اہم رول کردار ادا کر رہے ہیں، جس نے ٹیم کو اپنی تاریخ میں صرف تیسری بار کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں مدد کی۔عاقب نبی نے کہا کہ رانجی میرا سب سے بڑا اسٹیج ہے، اس کے خاموش لیکن مہلک انداز اور گیند کو دونوں طرف سے سوئنگ کرنے کی مہارت نے اسے ایک زبردست قوت بنا دیا ہے۔ کیرالہ کے خلاف نمبر 10 پر آتے ہوئے، اس نے 30 گیندوں پر 32 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی، جس سے جموں و کشمیر کو اچھا اسکور بنانے میں مدد ملی۔