سرینگر//نیشنل کانفرنس صوبہ جموں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد زیر قیادت صوبائی صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ سے اُن کی رہائش گاہ واقعہ گپکار میں ملاقی ہوئے۔ وفد میں سینئر لیڈران ایس ایس سلاتیہ، اجے سدھوترا، جاوید رانا، اعجاز جان، سجاد شاہین، ایم اے ماگرے، مظفر احمد خان، انل دھرل، ٹی این وزیر، ستونت کور، لکشمی دھتہ، بملا لتھرا ، ہارون رشید اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔ڈاکٹر فاروق نے وفد پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی اور لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہے اور سرداری عوام کا حق ہے اور ہمیں ہر حال میں لوگوں کے مسائل و مشکلات کر اُجاگر کرنے کے علاوہ ان کا سدباب کرانے بھر پور کوشش کرنی چاہئے۔ اس سے قبل ڈاکٹر فاروق کی رہائش گاہ پر وادی کے تمام اضلاع سے پارٹی لیڈران، عہدیداران، کارکنان ، ممتاز شہریوں اور عام لوگوں کا تانتا بندھا رہا۔ پارٹی کے سینئر لیڈر حاجی شیخ غلام قادر پردیسی، یوتھ لیڈر مدثر شہمیری اور اقبال قصبہ بھی ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے ملاقی ہوئے۔