جموں//صوبائی صدر نیشنل کانفرنس اورممبراسمبلی نگروٹہ نے سنیچرکے روز دسہرہ کاتہواراپنے اسمبلی حلقہ نگروٹہ کے لوگوں کے بیچ کول کنڈولی میں منایا۔کول کنڈولی نگروٹہ میں منعقدہ ایک تقریب میں رکن اسمبلی نگروٹہ دویندرسنگھ رانا مہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے دویندرسنگھ رانا نے اس موقعے پر لوگوں کے نام پیغام میں کہاکہ دسہرہ کا تہوار بدی پر نیکی کی جیت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کویہ فخر حاصل ہے کہ یہاں ہر مذہب اور طبقے کے تہوار گرمجوشی اور مل جل کر منائے جاتے ہیں۔رانا نے اس موقعہ پر ریاستی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دُعا کی اورامیدظاہرکی کہ یہ تہوارریاست کے تینوں خطوں کی خوشحالی کاباعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تہواروں سے ریاست میں مذہبی روا داری، آپسی بھائی چارے اور اخوت کے رشتے مزید مستحکم ہوتے ہیں۔اس دوران لوگوں نے راون، کنبھ کرن اور میگھ ناد کے پتلے بھی نذرآتش کئے۔ اس سے قبل لوگوں نے رام لیلائوں کاانعقاد کرکے رام نومی کے تہوار کوبھی منایا۔