جموں//رکن اسمبلی نگروٹہ دویندرسنگھ رانا نے نگروٹہ کے مختلف علاقوں کادورہ کرکے سیلاب سے ہوئے نقصانات بالخصوص9 پنچایت حلقوں کی اہم رابطہ سڑکوں کاجائزہ لیا۔یہاں دورے کے دوران دویندرسنگھ رانانے کہاکہ جب تک نقصانات کاتخمینہ لگاکر املاک کوہوئے نقصان کامعاوضہ نہیں مل جاتاتب تک متاثرین کو ابتدائی امدادمہیاکروانے کے ساتھ سڑک رابطوں کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ رانانے کہاکہ لوگوں کی پریشانیوں کودورکرنے کیلئے متعلقہ محکموں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ جدل ہی سڑک رابطوں کوبہتربنایاجائے گا۔انہوں نے لوگوں کوبارشوں کی وجہ سے ہوئے نقصانات کامعاملہ ڈویژنل کمشنرجموں اوردیگرمحکموں کے ساتھ بھی زیربحث لایاگیاہے اورامیدہے کہ انتظامیہ نقصانا ت کاتخمینہ لگاکرمعاوضہ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت سے متعدد بار مطالبہ کیاکہ مونسون کے دوران بھاری بارشوں سے پیداہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جامعہ پالیسی مرتب کی جائے لیکن حکومت نے ابھی تک اس ضمن میں کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی ہے جس کاخمیازہ غریب لوگوں کوبھگتناپڑرہاہے۔ رانا نے بجلی اورپانی کی عدم دستیابی کے باعث لوگوں کودرپیش پریشانیوں بھی تشویش کااظہارکیا۔اسمبلی حلقہ نگروٹہ کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے ایم ایل اے کوسیلاب سے ہوئے نقصانات کی جانکاری دی جس کے بعد رکن اسمبلی نگروٹہ نے لوگوں کے مسائل کوصوبائی انتظامیہ کے سامنے رکھا۔ بھلوال کے نوپنچایت حلقوں کی جن سڑکوں کونقصان پہنچاہے ان میں لوئررانجن، محلہ کُلیاں (پنچایت رانجن )، جانی پور۔امب گھروٹہ، گھروٹہ تا چگیانی ، گرینڈ تا کھروٹہ اور میراکے علاوہ رانجن تا کلیانی ، رانجن تا شیومندر ، کمیونٹی ہال، جنڈیال تا چگیانی ، لوئرجنڈیال، اگورچوک تا ہائرسکینڈری سکول رانجن، نرگاڑہ تاپاٹا چھوا، نرگاڑہ تامڑھ سڑک، اگوررابطہ روڈ چھ کلومیٹر، کوٹلی متھوار۔اگور۔ڈیرہ بندہ۔ دھنوں، سروڑ، پدمی گلالی روڈ ، دھنوں تاہنڈوال پی ایم جی ایس وائی کے تحت ہے شامل ہیں ۔رکن اسمبلی نے صوبائی انتظامیہ پر ان سڑکوں کی مرمت کیلئے اقدامات اٹھانے پرزوردیا۔دیگرجن سڑکو ں کو نقصان پہنچاہے ان میں دیوکی محلہ رانجن، دھرمت محلہ ، سرپنچ محلہ رانجن، ہریجن محلہ لوئر رانجن، غفورمحلہ رانجن، بیری چھپڑی، بھگتاں محلہ ، کمیونٹی ہال محلہ لوئرجنڈیال ، گرینڈتاکھروٹہ ، مین روڈ ہائرسکینڈری سکول سے پارلارابطہ، مین روڈ تا محلہ مسجدبگانی ، پٹیاڑی تا کھینڈ،دھنوں تاگورڈہ، دھنگ تاچکھڑ، کیری مین روڈ تامحلہ بھگتاں ، کیری تا اوڑک ودیگرسڑکیں شامل ہیں۔صوبائی صدرنیشنل کانفرنس دویندرسنگھ رانانے انتظامیہ پرزوردیاکہ متعلقہ محکموں کی سروے ٹیمیں روانہ کرکے نگروٹہ حلقے کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے ہوئے نقصانا ت کاتخمینہ لگاکرمتاثرین کومعاوضہ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔بعدازاں رکن اسمبلی نے پی ایچ ای سٹیشن اپر جنڈیال کابھی دورہ کرکے نقصانات کاجائز ہ لیا ۔ اس دوران رکن اسمبلی نے مذکورہ سٹیشن کے تمام عملے کوغیرحاضرپایا۔