جموں//بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل ارنیا سیکٹر میں ہندوپاک بین الاقوامی سرحد پر اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا۔بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل ڈی کے بورا نے بارڈر آؤٹ پوسٹ چملیال رام گڑھ سیکٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا "آج صبح کے اوقات میں صفر لائن پر بی ایس ایف کی گشتی پارٹی نے بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک بیگ برآمد کیا جس میں اسلحہ اور گولہ بارود تھا جسے ہندوستان کی طرف سمگل کیا جانا تھا اور اس طرح ایک بڑا سانحہ ٹل گیا"۔ بورا نے کہا کہ بیگ کی تلاشی کے دوران بی ایس ایف کے دستوں نے اس کے 5 میگزینوں کے ساتھ 3 اے کے 47 رائفلیں، 7 میگزینوں کے ساتھ 4 پستول، 5.56 ایم ایم گولہ بارود کے 10 راؤنڈ، 9 ایم ایم بال کے 7 راؤنڈ، 762 ایم ایم کے 4 راؤنڈز، مشتبہ ہیروئن کے 5 پیکٹ برآمد کیے۔انہوں نے کہا"ہمارے پاس پاکستان میں مقیم ملک دشمن عناصر کے بارے میں قابل اعتماد انٹیلی جنس معلومات تھیں جو ہتھیاروں/منشیات کو ہندوستانی علاقے میں سمگل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں"۔انہوں نے کہا"اس کے مطابق بی ایس ایف کے دستوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا تھا اور باڑ لگانے اور بین الاقوامی سرحد کے درمیان کے علاقے میں باقاعدگی سے گشت کی جاتی تھی۔"الرٹ فیلڈ کمانڈروں اور بی ایس ایف کے دستوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا’’ انہوں نے ملک کو نقصان پہنچانے کے لئے دہشت گردوں کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے اور حالات کے مطابق فوجیوں کی چوکسی کی وجہ سے انہیں واپس (پاکستان) لوٹنے پر مجبور کیا ہے‘‘۔ان کا کہناتھا’’کل رات ہم نے ارنیا میں ایک گھسنے والے کو بھی گولی مار دی۔یہی وجہ ہو سکتی ہے، وہ اسلحے، گولہ بارود پر مشتمل تھیلی چھوڑ کر واپس بھاگ گئے شاید یہی وجہ ہے کہ وہ بیگ چھوڑ کر واپس (پاکستان) آگئے تھے‘‘۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے یوم جمہوریہ قریب آرہا ہے، انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے ملک مخالف سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں اور یہ کوشش اس طرح سے کچھ گڑبڑ پیدا کرنے کے لیے ہوئی ہے۔انہوں نے کہا’’انٹیلی جنس معلومات کے مطابق گزشتہ 15 یا اس سے زیادہ دنوں سے پاکستانی علاقے میں چار مقامات پر عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت تھی اور وہ دراندازی کرنا چاہتے تھے تاہم چوکس فوجیوں نے ان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا‘‘۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ارنیا کے بارڈر آؤٹ پوسٹ بلی چک میں ایک درانداز کی ہلاکت کے بعد بین الاقوامی سرحد کو الرٹ کر دیا گیا تھا اور اس کے مطابق تلاشی شروع کی گئی تھی جو آخر کار ہتھیاروں اور گولہ بارود پر مشتمل ایک بیگ کی برآمدگی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔