رام نگر//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے رام نگر تحصیل میں پنتھرس پارٹی کی بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ سے 1947میں رضاکارانہ طورپر ہندستان کی شہریت لینے والے جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ 67برسوں ہورہے امتیاز کو ختم کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے 1950میں 577ریاستوں کے ہندستان میں انضمام کے وقت مہاراجہ ہری سنگھ کے الحاق نامہ پر دستخط کے باوجود جموں وکشمیر کو جان بوجھ کر الگ رکھنے کا پارلیمنٹ پر الزام لگایا۔پنتھرس سربراہ نے کہاکہ یہ نہایت حیرت انگیز ہے کہ 26اکتوبر ،1947کو ریاست کے حکمراں ہندستان کو تسلیم کرلینے کے باوجود جموں وکشمیر کا آج تک ہندستانی یونین کے ساتھ مکمل الحاق نہیں کیا گیا۔پروفیسر بھیم سنگھ نے اپنے رام نگر ہائی اسکول کے دنوں کے قریبی دوست آنجہانی کلیم اللہ کے گھروالوں سے ملاقات بھی کی۔