جموں/گورنر این این ووہر انے ریاستی عوام کو رام نومی کے موقعہ پر مبارک باد دی ہے۔اپنے مبارک بادی کے پیغام میں گورنر نے کہا ہے کہ تہواروں کا مل جل کر منانا، ہماری صدیوں پرانی روایات کا ایک اہم حصہ ہے اور ان کی بدولت مذہبی رواداری ، آپسی بھائی چارے اور سیکولر اِزم کے رشتے مضبوط ہوجاتے ہیں۔اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ تہوار ریاست کو ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل کرے گا۔گورنر نے ریاستی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔علاوہ ازیںوزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے عوام کو رام نومی کے موقعہ پر مبارک باد دی ہے ۔ اپنے مبارک بادی کے پیغام میں وزیرا علیٰ نے دعا کی کہ یہ دِن ریاست کے لئے امن ، بھائی چارے اور ترقی و خوشحالی کی ایک نوید لے کر آئے۔انہوںنے ریاستی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔