رام نومی شوبھا یاترا کے دوران ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال شیعہ فیڈریشن کی جانب سے ہندو بھائیوںکے لئے سبیل لگائی گئی

 

جموں//رام نومی کے موقعہ پر شوبھا یاترا کے دوران ایک بار پھر شہر میںہندو مسلم روائتی بھائی چارے کے نظارے دیکھنے کو ملے ۔اس موقعہ پر یاترا میںشامل ہزاروںمرد و زن و بچوںکے لئے شیعہ فیڈریشن کی جانب سے شہیدی چوک میںسبیل لگائی گئی تھی ،جس کا لطف عقیدت مندوںنے لیا ۔اس موقعہ پر شوبھا یاترا میںشامل عقیدت مندوںپر جہاںپھول برسا کر ان کو رام نومی کی مبارکباد پیش کی گئی وہیںان کو مشروبات وغیرہ پیش کی گئی ۔شیعہ فیڈریشن کے صدر الحاج عاشق حسین خان نے کہا کہ جموںمیںدیولی ہو یا عید یا رام نومی ہو یا گرپرب ہر ایک تہوار سماج کے تمام مکاتب فکر کے لوگ مل جل کر منا کر اس کی افادیت کو دوبالا کرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہر ایک مذہب بھائی چارے و باہمی میل جول کا درس دیتا ہے ۔اس لئے ہم کوشش کر تے ہیںکہ ہمارا بھائی چارہ پروان چڑھے اور سماج کو ایک اچھا پیغام جائے ۔خان نے کہا کہ ہماری رگوںمیںہندو مسلم بھائی چارہ رچا بسا ہوا ہے ،جب تلک ہماری جان میںجان ہے ہم سماج کو ایک رکھنے کے مشن پر قائم و دائم رہیںگے۔انہوںنے غیر مسلم سماج کو رام نومی کی مبارکباد دی ۔