سرینگر//پولیس نے رام منشی باغ سرینگر میںقمار بازوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر6جواریوں کو رنگے ہاتھوں دھرلیا اوردائوپر لگائی گئی8030روپے ضبط کئے۔ پولیس کو کچھ عرصے سے اس بات کی مسلسل شکایات موصو ل ہورہی تھیں کہ رام منشی باغ علاقے میں قمار بازوں نے اپنے ٹھکانے قائم کئے ہیں جہاں دن رات جوا کھیلا جاتا ہے ۔اسی طرح کی ایک شکایت کے تناظر میں پولیس اسٹیشن رام منشی باغ کے ایس ایچ او محمد اسحاق کی قیادت میںایک ٹیم نے اُس وقت 6جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جب قمار بازوںپر مشتمل ایک گروپ اپنے ایک مخصوص اڈے پر جوا کھیلنے میں مصروف تھا۔جن قمار بازوں کو حراست میں لیا گیا، ان میں فیاض احمد ونگو، منظور احمد لون، شاہد احمد بٹ، فاروق احمد صوفی، محمد ریاض بڈواوربشیر احمد بٹ شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران دائو پر لگائے گئے8030روپے اور تاش کے پتے بھی پولیس نے ضبط کرلئے۔گرفتارقمار بازوں کے خلاف باضابطہ ایف آئی آرزیر نمبر 72/2017درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔