سرینگر// شیر کشمیر سٹیڈیم میں 26جنوری کی تقریب کے انعقاد کے پیش نظر سٹی ٹریفک سرینگر نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج یعنی23جنوری سے 26جنوری تک رام منشی باغ ۔ چرچ لین روڈ ٹریفک کیلئے بند رہے گا جبکہ گاڑیوں کومتبادل روٹ اختیار کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ان دنوں میں کسی بھی گاڑی کو رام منشی باغ سڑک سے چلنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔جنوبی کشمیر ،شیو پورہ سے آنے والی مسافر گاڑیاں جن میں سومو ،تویرا اورٹاٹا گاڑیوں کو رام منشی باغ ،زیارت سید صاحب ؒ ،ڈلگیٹ ،ریڈیو کشمیر ،پولو ویو ،گھنٹہ گھر اور ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ کا روٹ اختیار کرنا ہوگا ۔جہانگیر چوک سے آنے والی مسافر گاڑیوں کیلئے ایم اے روڈ اور عبداللہ برج کا روٹ اختیار کرنا ہوگا ۔ان گاڑیوں کو ریڈیو کشمیر ،گالف کراسنگ ،ڈلگیٹ ،بڈیاری ،نہرو پارک ،للت گرینڈ ہوٹل ،گپکار ،رام منشی باغ اور سونہ وار کا روٹ دیا گیا ہے ۔