یو این آئی
سرینگر//جموں وکشمیر حکومت نے رام مندر کی افتتاح کی تقریب کے دن یونین ٹریٹری میں 22 جنوری یعنی آج پیر کے روز نصف دن کی تعطیل کا اعلان کر دیا۔جموں وکشمیر حکومت کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیاہے 22 جنوری 2024 یعنی پیر کے روز دوپہر ڈھائی بجے دن تک جموں و کشمیر میں نصف دن کی تعطیل رہے گی۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے بھی 22 جنوری کو رام مندر پران پرتشٹھا تقریب کے دن پورے ملک میں نصف دن کی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی حکومت نے نصف دن کی چھٹی کا اعلان اس مقصد سے کیا ہے تاکہ لوگ پران پرتشٹھا کا براہ راست نشریہ دیکھ سکیں۔