نئی دہلی//عمر عبداللہ کی جانب سے بھاجپا کے قومی جنرل سیکر یٹری رام مادھو کو چیلنج کئے جانے کے فور اً بعد رام مادھو نے اپنے بیان سے یو ٹرن لیا اور کہا کہ وہ (مادھو ) اپنے الفاظ واپس لیتے ہیں جبکہ ان کا بیان سیاسی تھا ۔ رام مادھو نے الزام لگایا تھا کہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کو سرحد پار سے حکومت بنانے کی ہدایت ملی تھی۔عمر کی جانب سے چیلنج کئے جانے کے فور اً بعدرام مادھو نے ٹویٹ کیااور کہا’ کچھ دیر پہلے آئزوال پہنچا اور یہ دیکھا، اب جب آپ نے کسی باہری دبائو سے انکار کر دیا ہے، تو میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں، لیکن پی ڈی پی، این سی کی حکومت بنانے کی کوشش ناکام رہی۔ اس لئے آپ کو اگلا الیکشن بھی ایک ساتھ لڑنا چاہئے،جو بھی میں نے کومنٹ کیا تھا وہ سیاسی تھا، پرسنل نہیں تھا‘۔