سرینگر //بھاجپاکے قومی جنرل سیکرٹری رام مادھو اچانک سرینگرپہنچ گئے ہیں۔ رام مادھونے یہاں پہنچنے کے فوراً بعدریاستی گورنراین این ووہراکیساتھ راج بھون میں ملاقات کی ،جس دوران ریاست کی سیاسی وسیکورٹی صورتحال اورسالانہ امرناتھ یاتراکیلئے کئے گئے سیکورٹی ودیگرانتظامات پرتبادلہ خیال ہوا۔بھاجپاجنرل سیکرٹری نے 19جون کونئی دہلی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران اپنی پارٹی کے پی ڈی پی کیساتھ ناطہ توڑنے کااعلان کرتے ہوئے کہاتھاکہ کچھ ماہ تک صورتحال پرنظررکھنے کے بعدآئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی ۔