ریاسی//ضلع ریاسی میںگنیش چترتھی نہایت ہی مذہبی شان و شوکت اور روایتی شان سے منائی گئی۔ اس سلسلہ میں ضلع بھر کے مختلف پنڈالوں میںسخت سیکورٹی کے بیچ بھگوان گنیش کی مورتیاں نصب کی گئیں۔اس موقعہ پر رام لیلا گرائونڈ ریاسی میں ایک8 فٹ لمبی گنیش بھگوان کی مورتی نصب کی گئی، جو اس سال گنیش چترتھی کی اہم کشش تھی۔جبکہ دیگر مورتیاں گرھ موڑ و ملحقہ علاقوں میں نصب کی گئی تھیں۔ہفتہ بھر چلنے والے گنیش اُتسوکی شروعات آج ہوئی ہے جو کہ03ستمبر2017کو دریائے چناب میں گنیش جی کی مورتیاں وسرجت کرکے اختتام پذیر ہوجائے گا۔اس ایونٹ کا اہتمام گنپتی اُتسو سیوا منڈل ،ریاسی کی جانب سے کیا گیا تھا ۔