محمد تسکین
بانہال// ہفتے کی صبح سے ہی رام بن اور بانہال کے سیکٹر میں موسم ابر آلود تھا اور سہ پہر بعد گرج چمک کے بعد پہلے رام بن میں اور بانہال میں بارشیں ہوئیں ۔شدید گرمی کی وجہ سے ضلع رام بن خاص کر رام بن اور اس کے اطراف میں بسنے والے ل لوگوں کا حال شدید گرمی نے بے حال کر دیا تھا اور ہفتے کی سہہ پہر سے موسمی تبدیلی اور ہوئی بارشوں سے لوگوں کو گرمی کی شدت کسی حد تک راحت نصیب ہوئی ہے ۔اس دوران ہفتے کی شام تک جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بغیر کسی خلل کے جاری تھی اور معمول کا ٹریفک اپنی منزلوں کو بڑھ رہا تھا ۔ٹریفک پولیس حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بارشوں کے باوجود شاہراہ قابلِ آمدورفت ہے اور ہفتے کو مسافر گاڑیوں نے دونوں طرف سے جبکہ ٹرکوں اور ٹینکروں نے وادی کشمیر سے جموں کی طرف یکطرفہ ٹریفک میں سفر کیا اور یہ سلسلہ شام تک جاری تھا ۔