رام بن//ممبر سمبلی رام بن نے ضلع کے رام لیلا گرائونڈ میترا میں منعقدہ ایک تقریب پر 6 ۔ ناخیز لوگوں میںسکوٹیاں تقسیم کیں۔ اس موقعہ پر آئی سی ڈی ایس کے ضلع پروگرام آفیسر اشوک پنڈتا، ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر ورن جیت سنگھ چاڑک، دیگر آفیسران کے علاوہ مقامی لوگ بھی شامل تھے۔ممبر اسمبلی نے اس موقعہ پر سکوٹیاں بانٹتے ہوئے استفادہ حاصل کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ سماج کے کمزور طبقوں کی بھلائی کے لئے آگے آئیں۔دریں اثنا لوگوں کو سرکار کی جانب سے خواتین، بچوں، سماجی طور سے پسماندہ
او ر کمزور طبقوں کی بھلائی کیلئے چلائی جارہی مختلف سکیموں سے آگاہ کیا گیا ۔ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر چاڑک نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں کہا کہ یہ سکوٹئیاں محکمہ باز آباد کاری کونسل ،سرینگر کی جانب سے ناخیز لوگوں کے لئے فراہم کی گئی ہیں۔استفادہ حاصل کرنے والوں نے ممبر اسمبلی کا اُن کے جائز مسلہ کو حل کرنے اور اُنہیں سکوٹئیاں فراہم کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔