سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے مزید2شہری ازجان ہوگئے۔ ان میں ضلع رام بن کا ایک25سالہ نوجوان بھی شامل ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ضلع رام بن کے سلی گام کا نوجوان جی ایم سی جموں میں زیر علاج تھا اور وہ دمے کا مریض تھا۔
ادھر وادی میں بڈگام ضلع کے کھاگ علاقے کا ایک60سالہ شہری بھی کورونا کی وجہ سے انتقال کرگیا۔وہ ہائی بلڈ پریشر کا مریض تھا۔
آج صبح سے ابھی تک کورونا کی وجہ سے جموں کشمیر میں6افراد کا انتقال ہوگیا ہے۔