بانہال// رام بن کے ایس ایس پی موہن لال نے کھو باغ علاقہ میں 27 جون کی شام پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس تھانے کے سٹیشن ہاوس آفیسر (ایس ایچ او) کا تبادلہ کردیا ۔ایس ایس پی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس تھانہ رام بن کے ایس ایچ او انسپکٹر اجے بھٹ کا تبادلہ کردیا ۔ انہیں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز رام بن منتقل کیا گیا ہے۔ لیکن کسی بھی ہلڑ باز کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے جنہوں نے پولیس کے سامنے لا قانونیت کا مظاہرہ کیا۔