رام بن //میترا اگریکلچر ل کمپلیکس رام بن سے کسانوں کے ایک گروپ کو دورے کے لئے روانہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں منعقدہ ایک سادہ لیکن پُر وقار تقریب پر ایم ایل اے رام بن نیلم کمار لنگہے نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ان کسانوں کو وزیر اعلیٰ کے اپیکلچر کلسٹر پروجیکٹ کے تحت روانہ کیا گیا ہے۔ 25کسانوں پر مشتمل ایک گروپ کو سکاسٹ کشمیر میں تین روزہ ایکسپوجر کم تربیتی دورے پر ورانہ کیا گیا ہے۔اس دورے کا اہتمام محکمہ زراعت نے کیا ہے جس کے تحت یہ کسان اہم زرعی اداروں کا دورہ رکریں گے۔دورے کے دوران ٹیکنالوجی کی جانکاری اور سائنسی طریقہ سے اگریکلچر و اپیکلچر کے متعلق جانکاری پر زور دیا جائے گا۔اس موقعہ پر کسانوں کے گورپ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ ایسے پروگراموں سے پورا فائدہ اُٹھائیں۔چیف اگریکلچر آفیسر کے کے نقاشی ،ضلع اگریکلچر آفیسر کے کے کول اور نوڈل آفیسر اپیکلچر کلسٹر پروجیکٹ رام بن ایاز رشید نے ایم ایل اے کو پروگرام کے متعلق جانکاری دی۔