رام بن//ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعینات ’پریرکوں نے گزشتہ روز اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا، وہ ایک ریلی کی صورت میں ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر تک گئے اور انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر اعجاز احمد کو ایک یادداشت پیش کی۔ ساکھشار بھارت مشن ایک مرکزی اعانت والی اسکیم ہے جس کے تحت دیہات میں رہائش پذیر بالغوں کو تعلیم دی جاتی ہے تا کہ صد فیصد شرح خواندگی کا حاصل کیا جا سکے ۔ ان پریرکوں نے ریاست بھر میں اپنے مطالبات کے لئے جاری احتجاج کے تحت دھرنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں 2013میں تعینات کیا گیا تھا لیکن 4برس میں انہیں صرف دو ماہ کا مشاہرہ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے حکومت پر اپنی مانگوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔