رام بن //ضلع میں’ سپیشل پولیس افسران‘SPO بھرتی جاری ہے جس میں بھاری تعداد میں ضلع کے شمال و جنوب سے آئے ہوئے بے روزگار نوجوان جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کی تمام تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے 3200امیدوار وں کی ضلع پولیس لائن میں کی جارہی بھرتی کے لئے انتظامیہ کی طرف سے انتظامات کئے گئے ہیں۔ امیدواروں کو جسمانی ٹسٹ Physical Endurance Test (PET)کے مرحلہ سے گزرنا پڑتا ہے ۔ گزشتہ روز ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن محمد اعجاز اور ایس ایس پی موہن لال نے ضلع پولیس لائن کا دورہ کر کے وہاں جاری بھرتی عمل کا جائزہ لیا۔