ایم ایم پرویز
رام بن//رام بن پولیس نے دو مفرور افراد کو گرفتار کیا جو قانونی کارروائی سے بچنے کے مقصد سے گزشتہ کئی عرصہ سے فرار تھے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی رام بن موہتا شرما نے مختلف مقدمات میں مطلوب فراریوں کو پکڑنے کے لئے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں۔اس سلسلے میںپولیس ٹیموں نے پولیس اسٹیشن رامسو اور گول میں درج دو مختلف ایف آئی آر میں مطلوب دو مفرور ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس نے بتایا کہ 2019 کی ایف آئی آر نمبر 87 سیکشن 279 آئی پی سی کے تحت پولیس اسٹیشن رامسو میں جاوید احمد بھٹ ولد عبدالمجید بھٹ سکنہ بنالی تحصیل بونیار، ضلع بارہمولہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے اپنی گرفتاری سے فرار ہو رہا تھا۔عدالت کی جانب سے عام گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا اور بھرپور کوششوں کے بعد پولیس سٹیشن رامسو کی پولیس ٹیم نے مفرور کو گرفتار کر کے اسے عدالت میں پیش کیا۔ایک اور معاملے میں، خورشید احمد ولد عبدالعزیز منہاس سکنہ دھرم تحصیل گول ضلع رام بن کے خلاف سیکشن 452/304/323/34 آئی پی سی کے تحت 2023 کے ایف آئی آر نمبر 41 کا مقدمہ پولیس اسٹیشن گول میں درج کیا گیا۔ وہ جرم کرنے کے بعد مفرور تھا اور قانونی کارروائی سے بچنے کے مقصد سے اپنی گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ عدالت عالیہ کی جانب سے جنرل وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ تھانہ گول کی پولیس ٹیم نے خورشید کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا۔دونوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔