ایم ایم پرویز
رام بن //رام بن پولیس نے ہفتہ کو بانہال میں چیکنگ کے دوران ایک شخص کو اس کے قبضے سے چار گرام ہیروئن برآمد کرنے کے بعد گرفتار کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی رامبن کلبیر سنگھ کی ہدایت پر تھانہ بانہال کی پولیس ٹیم نے چار گرام کے ساتھ ایک شخص کوبانہال میں ناکہ چیکنگ کے دوران ہیروئن کیساتھ گرفتار کیا۔تاہم پولیس نے اس مقام کا انکشاف نہیں کیا جہاں سے اس شخص کو بانہال میں گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس نے گرفتار شخص کی شناخت عاقب گل ولد غلام محمد بٹ سکنہ اکڑ، تحصیل مٹن ،ضلع اننت ناگ کے نام سے کی۔ پولیس نے مزید تفتیش کے لیے پولیس اسٹیشن بانہال میں دفعہ 8، 21، 22 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 2024 کا ایف آئی آر نمبر 151 درج کیا ہے۔