سرینگر//سرینگر۔جموں شاہراہ پر رام بن ضلع میں جمعرات کو ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی ڈگڈول کے نزدیک شاہراہ سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جاگری۔
ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں بر آمد کی گئی ہیں۔
جاں بحق افراد کی شناخت ارشاد احمد کوہلی ولد محمد شفیع کوہلی ساکن اوموویری ناگ اور منظور احمد ولد جمال الدین ساکن بالی نامہ اُدھمپور کے طور ہوئی ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ گاڑی میں کم و بیش دس مویشی بھرے تھے جو سب کے سب حادثے کا شکار ہوگئے۔