رام بن//رام بن میں بینکنگ سیکٹر کی حصولیابوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی گئی ۔زیر قیادت ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی کی قیادت میں منعقدہ سول محکموں اور بینکوں کے آفیسروں کی میٹنگ میں بینکوں کے ایڈوانسز اور ڈیپاز ٹس کا جائزہ لیا گیا ۔میٹنگ میں اے سی آر وویک پوری، سی پی او اوتم سنگھ، آر بی آئی کے نمائندے ایس پی سونی، لئیڈ ڈسٹرکٹ منیجر ایم کے پنڈتا، ڈائریکٹر آر ایس ای ٹی آئی آر کے شرما ،ڈی آئی سی کے جنرل منیجر، اے ڈئیز، سی اے او، سی ایچ او و دیگر بینکوں کے آفیسروں و اہلکاروں نے شرکت کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ مارچ2017تک 1111.83 کروڑ روپے ڈیپازٹ درج کیا گیا ہے جبکہ اسی دواران 324.01 کروڑ روپے بطور ایڈوانس دیا گیا ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ اس طرح سے ضلع میں سی ڈی کے تناسب میں 2.31فی صدی کی کمی درج کی گئی ہے،جس پر ڈی سی نے ناراضگی کا اظہار کیا ۔اس موقعہ پر مرکزی سپانسر سکیموں کی عمل آوری پر بھی جائزہ لیا گیا ۔اس دوران ڈی سی نے بینکوں کی جانب سے مُدھرا ،اٹل پنشن یوجنا ، و دیگر مالی سکیموں کے لئے قرضہ مہیا کرنے کی ہدایت دیکر تمام زیر التوا کیسوں کو فوری طور سے نمٹانے کی ہدیات دی،تاکہ لوگ اپنے کاروباری یونٹ قائم کر سکیں گے۔انہوں نے چیف اگریکلکچر آفیسر کو پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کو صیح طریقہ سے لاگو کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے بینکوں کو ڈیپازٹ اور ایڈوانسز کے علحیدہ علحیدہ سرکاری و پرائیویٹ اعدا د و شمار پیش کرنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے تعلیم ،زراعت ،باغبابی و دیگر سیکٹروں میں سی ایس آر ذمہ واریاں پوری کرنے کی تلقین کی۔لئیڈ ڈسٹرکٹ منیجر رام بن نے طلبا و طالبات کو ریاست سے باہر مختلف پیشہ وارانہ کورسوں میں داخلہ لینے کے لئے قرضوں کی جانکاری دینے کے لئے بیداری مہم کی ضرورت پر زور دیا ۔دریں اثنا میٹنگ میں دیہی سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹیچوٹ (RSETI) کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مختلف محکوں کی جانب سے نئے چھوٹے درجہ کے یونٹ کھولنے کی تجاویز کی بھی سراہنا کی گئی۔رام سو میں آر ایس ای ٹی آئی کی عمارت تعمیر کرنے کے لئے اے سی آر کو زمین کا قبضہ دینے کی ہدایت دی گئی ۔