محمد تسکین
بانہال // رام بن کے دھرم کنڈ علاقے میں ایک ڈمپر حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈمپر زیر نمبرA/0192 JK19 گول۔ رام بن سڑک سے لڑھک کر دریائے چناب میں جاگرا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقع میں ڈمپر ڈرائیور ارشاد احمد ماگرے ولد مرحوم منگت اللہ ساکن تتارسو میتراہ رام بن کی موت واقع ہوگئی۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن دھرم کنڈ میں کیس درج کیا گیا ہے۔ ادھر دو روز پہلے رام بن کے مہاڑ علاقے میں چناب برد ہوئے ایک ٹرک کی تلاش منگل کو بھی جاری رہی تاہم دریائے چناب کے گہرے پانی میں ٹرک اور اس کے ڈرائیور کا دور دور تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔