عظمیٰ نیوزسروس
رام بن//ضلع رام بن میں پیر کو ایک گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے سے ایک33سالہ خاتون کی مو ت واقع ہو گئی اور3خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ چبہ سے رام بن آنے والی ٹاٹا سومو گاڑی زیر نمبر پیرکی صبح تقریباً10بجکر 15منٹ پررام بن ضلع کے گلی اپر نیرا علاقے میں حادثے کی شکار ہوگئی، جسکے نتیجے میں33سالہ سنکیشا دیوی زوجہ رگھبیر سنگھ ساکن چبہ کی موت واقع ہو گئی جبکہ12دیگر زخمیوں کو پولیس نے ضلع اسپتال رام بن منتقل کیا۔ زخمیوں کی شناخت45سالہ پتیال سنگھ ، 28سالہ سرجیت سنگھ (ڈرائیور)،49سالہ چین سنگھ ، 29سالہ سنتوک سنگھ ، 24سالہ امر جیوتی ، 40سالہ سیما دیوی ،36سالہ رگھویر سنگھ،24سالہ راج گوپال سنگھ ، 36سالہ کیہر سنگھ ، 28سالہ رنگیل سنگھ اور 28سالہ مانیکا دیول کے طور پر ہوئی ہے ۔اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔