عظمیٰ نیوز سروس
رام بن// درام گنڈ رام بن علاقے میں اتوار کو زبردست بارشوں کے بعدایک زبردست لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے دوران پہاڑ کا ایک حصہ نیچے آیا۔پولیس نے بتایا کہ ہاروگ دھماکنڈ میں جپسم کان کنی کے کام کے دوران ایک حصہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں دو افراد اور چند گاڑیاں بھی پھنس گئیں۔واقعے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔ حکام کے مطابق پھنسے ہوئے دو افراد کو بچا لیا گیا۔ لینڈ سلائیڈنگ میں، ایک جے سی بی اور ایک ڈمپر ڈرائیور اس وقت زخمی ہوئے جب ان کی گاڑیاں تحصیل گول کے دھرم کنڈ علاقے میں پرلنکا میں جپسم کان میں جپسم نکالنے کے دوران جپسم پتھر کے تودے کے نیچے دب گئیں۔