سرینگر//پولیس نے پیر کو بتایا کہ سرینگر۔جموں شاہراہ پر رام بن علاقے میں ایک ٹرک سے 101کلو گرام غیر قانونی خشخاش ضبط کرکے ٹرک کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ڈرائیور کی شناخت گلزار محمد ساکن ضلع بھٹنڈا پنجاب کے طور کی گئی ہے جبکہ ٹرک کا کنڈکٹر نور محمد ہماچل پردیش کے چھمبا ضلع کا شہری ہے۔
پولیس کے مطابق سرینگر سے جموں کی طرف جارہی ایک ٹرک کو ناشری کے نزدیک روک کر اس کی تلاشی لی گئی جس میں سے101کلو گرام غیر قانونی خشخاش بر آمد ہوئی۔
پولیس نے مزید کہا کہ ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹرنے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ غیر قانونی خشخاش کو پنجاب لیجارہے تھے۔
دونوں کیخلاف متعلقہ قانون دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔