Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

رام بن میں قدرتی آفت متاثرین کوہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے :ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Towseef
Last updated: April 21, 2025 2:12 am
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع رام بن اور اس کے نواحی علاقوں میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب شدید ژالہ باری، مٹی کے تودے گرنے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے خوفناک صورتحال پیدا ہو گئی۔ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی خاندانوں کی رہائشی املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ کے مطابق رام بن میں خراب موسم کے باعث کئی مقامات پر مٹی کے تودے گر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ مکمل طور پر بند ہے جبکہ تین قیمتی جانوں کے ضیاع کے علاوہ کچھ خاندانوں کی جائیداد کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ مسلسل ضلع مجسٹریٹ رام بن، بصیر الحق چودھری کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انتظامیہ کی بروقت کارروائی سے کئی جانیں بچانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔مرکزی وزیر نے کہا:‘ضلعی انتظامیہ نے بروقت اور مؤثر کارروائی کی، جس کے لیے وہ سراہے جانے کے مستحق ہیں۔ ہر ممکن امداد، خواہ مالی ہو یا دیگر، فراہم کی جا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ اگر مزید کسی امداد کی ضرورت ہو تو ایم پی فنڈز سے ذاتی وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے ۔’انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خوف زدہ نہ ہوں اور کہا کہ “ہم سب مل کر اس قدرتی آفت پر قابو پا لیں گے ۔”دوسری جانب، شدید بارشوں کے نتیجے میں ضلع بھر میں سڑکیں بند ہو گئی ہیں اور متعدد علاقوں میں مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں سرگرم عمل ہیں، جبکہ قومی شاہراہ کی بحالی کا کام موسم بہتر ہونے کے بعد شروع کیا جائے گا۔پولیس اور ٹریفک حکام کے مطابق، شاہراہ پر پانچ مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک مکمل طور پر معطل ہے ۔ تاہم تمام مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے ۔یو این آئی

الطاف بخاری انسانی جانوںکے اتلاف پر سوگوار | انتظامیہ سے متاثرین کو معاوضہ فراہم کرنے پر زور

عظمیٰ نیوزسروس

جموں// اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے رام بن اور ریاسی اضلاع میں بادل پھٹنے کے واقعات میں پانچ انسانی زندگیوں کے اتلاف پر اپنے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ الطاف بخاری نے ان المناک واقعات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’مجھے یہ جان کر بہت دُکھ ہوا ہے کہ کل شام سے اب تک رام بن اور ریاسی میں بادل پھٹنے کے واقعات سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جبکہ ریاسی میں 40 بھیڑیں اور بکریاں بھی مر گئی ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں کے دوران شدید ژالہ باری سے کئی علاقوں میں فصلوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔ یہ سارے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔ میرا دل ان واقعات کی وجہ سے رنجیدہ ہوگیا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’ان سانحات سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ میں اپنی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘سید محمد الطاف بخاری نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ’’اس موسمی آفت کے متاثرین کی مناسب مالی امداد اور معاوضہ فراہم کرے۔‘‘

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں میں روزگار میلہ، 237 امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم
تازہ ترین
منفی بیانیے دم توڑ چکے ہیں ، جموں و کشمیر میں اب خودمختاری کی نئی صبح کا آغاز: منوج سنہا
تازہ ترین
تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کے بعد اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کیے گئے: سکینہ ایتو
تازہ ترین
وادی کشمیر میں آلو بخارے کی کاشت جوبن پر، لیکن نرخوں میں گراوٹ سے کسان پریشان
تازہ ترین

Related

جموںخطہ چناب

اکھرال رام بن میں سرشام المناک سڑک حادثہ | ٹاٹا سومو 7سو فٹ گہری کھائی میں جاگری،4مسافرلقمہ اجل،2شدید زخمی

July 12, 2025
جموںخطہ چناب

قدرتی حسن سے مالا مال وادیٔ واڑون مقامی و غیر مقامی سیلانیوں کی توجہ کا مرکز انتظامات نہ ہونے کے سبب سیاح ں مایوس ،کروڑوں روپے خر چنے کے باوجود بھی حالات نہ بدلے

July 12, 2025
جموں

۔4فارماسیوٹیکل فرموں کا لائسنس منسوخ

July 11, 2025
جموں

صرف 8 ماہ میں اہم انتخابی وعدوں کو پورا کرکے خواتین کو بااختیار بنایا | بھاجپا کے سبھی دعوے کھوکھلے جموںمیں مادر مہربان کی 25ویں برسی پر نائب وزیراعلیٰ سریندر چودھری کا خطاب

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?