رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن طارق حُسین گنائی نے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر سیف الدین خان کے ہمراہ کوڑھ بیداری وہیکل ’’ سپارش‘‘کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا جو کہ مور خہ 30جنوری2018سے لیکر 13فروری2018تک جاری رہے گی۔یہ بیداری وہیکل ضلع کے تمام ہیلتھ بلاکوں کا دورہ کرے گی اور لیپروسی بیماری سے متعلق جانکاری کا پیغام پھیلائے گی اور ا س مرض میں مبتلا اشخاص کو علاج کرنے میں مدد کرے گی۔لیپروسی کا اگر پہلے ہی تشخیص ہوتی ہے تو یہ پوری طرح سے ٹھیک ہو جائے گی۔مرکزی سرکار کی جانب سے 30جنوری ،جوکہ مہاتما گاندھی کی برسی بھی ہے کے موقعہ پر لیپروسی کی تشخیص کے لئے ایک جامع بیداری مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ اس بیماری سے لوگوں کو نجات دلائی جا سکے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے افسروں کو بیداری پروگرام کامیاب بنانے کے لئے کہا ۔انہوں نے افسروں کو مزید ہدایت دی کہ وہ اس سلسلہ میں زیادہ سے زیادہ ورکروں کو ملوث کرے۔اسکے علاوہ انہوں نے لووگوں سے اس سلسلہ میں تعاون کرنے کی اپیل کی،ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر اقبال بٹ، ڈی پی ایم یو رام بن اور عام لوگوں کے علاوہ دیگر سٹاف بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔