رام بن //محکمہ زراعت نے میترا کے زرعی کمپلیکس میں ایک روزہ ’سنکلپ سے سدھی‘ بیداری پروگرام کا اہتمام کیا ۔اس موقعہ پر ایم ایل اے رام بن نیلم کمار لنگہے مہمان خصوصی جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی مہمان ذی وقار تھے۔چیف اگریکلچر آفیسر کے کے نقاش ، دیگر ضلع افسران و معزز شہریوں نے اس موقعہ پر کسانوں کی آمدنی دوگنا کرکے’ نیو انڈیا ‘ کی تعمیر کرنے کا حلف لیا۔پروگرام کا مقصد عام دیہی آبادی میں نیو انڈیا منتھن ’شئیر انڈیا فار اے نیو انڈیا‘ کے متعلق بیدرای پھیلانا تھا ،جس کا تصور تمام عمر کے لوگوں کو جمع کرکے’’ 2022 میں کیسا بھارت ہو ‘‘پر بحث کرنے تھا ۔پروگرام کا مقصد لوگوں کو مرکزی معاونت والی مختلف سکیموں جیسے کہ فصل بیمہ یوجنا، سوچھ بھارت مشن، پردھان منتری سورکھشا بیمہ یوجنا ، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا ،اٹل پنشن یوجنا، مُدرا یوجنا ، سٹارٹ اپ و غیرہ کی جانب مبذول کرنا تھا۔ایم ایل اے رام بن نے اس موقعہ پر محکمہ زراعت کی جانب سے ایسا بیداری پروگرام منعقد کرنے کی سراہنا کی اور کہا کہ اس پروگرام سے لوگوںکو قوم کی تعمیر میں اپنی ذمہ واریوں کا احساس ہوجائے گا۔انہوں نے عام لوگوں کو بطور ایمبیسڈر مقامی لوگوں میں جانکاری پھیلانے کی تلقین کی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ سرکاری سکیموں سے استفادہ اُٹھا سکیں۔اس موقعہ پر لوگوں نے ملک کوصاف و شفاف ، غریبی سے پاک، رشو ت خوری سے پاک، دہشت گردی سے پاک ،فرقہ پرستی سے پاک ،اور ذات و پات سے پاک بھارت بنانے کا حلف لیا۔ریسورس پرسن ڈی اے او کے کے کول، چیف انیمل ہسبنڈری افسر ڈاکٹر ڈی ڈی ڈوگرہ،ڈی ایس ایچ او ڈاکٹر وکاس گپتا، ایس ڈی اے او پی کے ناگر، ڈاکٹر جی ایم بالی،جے ایس بالی، اور وکرم جیت سنگھ نے اگریکلچر کی مختلف سکیموں کی جان کاری فراہم کی۔بعد ازاں مہمان خصوصی نے کسانوں میں سوئل ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے۔