سرینگر// جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے ماروگ علاقے میں سرینگر۔جموں شاہراہ پر گذشتہ شام دیر گئے ایک سڑک حادثے میں دو مسافر از جان جبکہ ایک زخمی ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے ماروگ علاقے میں سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ایک ٹاٹا موبائل گاڑی سڑک سے لڑھک کر قریب چار سو فٹ گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ ایک زخمی ہوا۔
مہلوکین کی شناخت فریاد احمد ولد منظور احمد اور منصور احمد ولد مشکور احمد ساکنان کنفر چندر کوٹ کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت نسیم احمد ولد مقصود احمد ساکن کنفر چندر کوٹ کے بطور ہوئی ہے۔